auto ads

لاہور کے طالب علم نے مختصر مدت میں‌60 کلو سے زائد وزن کیسے کم کیا

موٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے جو اپنے ساتھ اور بھی بہت سی بیماریوں کو لے کر آتی ہے بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اس بیماری سے چھٹکارہ پاسکے ۔ لیکن کچھ ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو نہ صرف موٹاپا سے جان چھڑاتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی ایک مثال بنتے ہیں ان میں سے ایک لاہور کے رہائشی 26 سالہ طالب علم علی بٹ بھی ہے جنہوں نے آٹھ ماہ کے مختصر عرصے میں اتنا وزن کم کر ڈالا ہے کہ اب کسی ہینڈسم ماڈل جیسے نظر آتے ہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور سکول آف اکنامکس میں ایم بی اے کے طالبعلم علی بٹ کا وزن بڑھتے بڑھتے 148کلو گرام تک پہنچ گیا تھا۔ بالآخر انہوں نے موٹاپے سے نجات پانے کا عزم کیا اور خوراک پر قابو پانے کے علاوہ باقاعدگی سے سخت ورزش کو اپنا معمول بنا لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کا خواب صرف خوراک کم کر کے پورا نہیں کیا جا سکتا بلکہ آپ کو یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ آپ کس قسم کی خوراک کھارہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زیادہ توجہ پروٹین والی غذاﺅں اور انڈوں پر رکھی اور باقاعدگی سے سخت ورزش بھی کرتے رہے۔ مناسب خوراک اور کٹھن ورزش کا ثمر یہ ہے کہ انہوں نے وزن میں 66 کلوگرام کی کمی کر لی ہے۔

Write a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *